Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / قارئین سیاست کو الیف برانڈ اشیاء کی فراہمی کا آغاز

قارئین سیاست کو الیف برانڈ اشیاء کی فراہمی کا آغاز

٭٭ عوام کا غیر معمولی حوصلہ افزاء ردعمل ، سستے داموں میں معیاری اشیاء ٭٭ پیر تا جمعہ 5 کوپنس جمع کرنے کی شرط

٭٭ عوام کا غیر معمولی حوصلہ افزاء ردعمل ، سستے داموں میں معیاری اشیاء
٭٭ پیر تا جمعہ 5 کوپنس جمع کرنے کی شرط

حیدرآباد /4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) قارئین سیاست کیلئے الیف برانڈس نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خصوصی پیشکش کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سیاست میں شائع الیف برانڈ کے 5 کوپنس پیش کرنے والوں کو 500 روپئے مالیتی الیف کٹ صرف 235 روپئے میں فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔ چنانچہ قارئین کیلئے فائدہ بخش اس اسکیم کا آغاز ہوچکا ہے ۔ قارئین سیاست کی ایک کثیر تعداد نے 5 یوم کے جمع کردہ کوپنس پیش کرتے ہوئے 10 ضروری اشیاء پر مشتمل کٹ نصف سے بھی کم قیمت میں حاصل کی ۔ اس سلسلہ میں قارئین کا حوصلہ افزاء ردعمل دیکھ کر الیف برانڈ کا انتظامیہ بھی حیرت زدہ رہ گیا ۔ واضح رہے کہ اب 235 روپئے میں دی جارہی اس کٹ میں اعلی معیار کی جو ضروری اشیاء رکھی گئیں ہیں ان میں واشنگ پاوڈر ، ٹیلکم پاڈر ، نہانے کے صابن ، کپڑوں وغیرہ کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والے ڈٹرجنٹس سوپ ( صابن ) شیمپو ، کھوپرہ کا تیل ، برتنوں کی صفائی کیلئے ڈش واش پاؤڈر اور مچھروں سے بچاؤ کیلئے مچھر بتی Mosquito Coil شامل ہیں ۔ اس اسکیم کے دوسرے ہفتہ کا آغاز پیر سے ہوگا ۔ پیر تا جمعہ 5 کوپنس جمع کرنے والے قارئین 235 روپئے کی ادائیگی پر اہم اشیاء پر مشتمل الیف کٹ حاصل کرپائیں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ پیر تا جمعہ کوپنس جمع کرنے پر جمعہ سے اتوار کے دوران قارئین کٹس حاصل کرپائیں گے ۔ ہم نے بعض قارئین سے بات کی اور الیف برانڈ کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی ۔ مہدی پٹنم کے رہنے والے جناب وسیم وقار نے بتایا کہ سیاست نے ہمیشہ قارئین کی بہتر انداز میں رہنمائی کی ہے ۔ سیاست نے جو بھی قدم اٹھایا اس کی ہرگوشہ نے تائید و حمایت کی ہے اب اس کے تعاون سے الیف برانڈس والوں نے یہ اسکیم شروع کی ہے ۔ وہ یقیناً معیاری ہی ہوگی ۔ بہادرپورہ کے رہنے والے عبدالکریم نے بتایا کہ اس اہم اشیاء پر مشتمل کٹ کی صرف 235 روپئے میں فراہمی مہنگائی کے اس دور میں بہت بڑی بات ہے ۔ انہوں نے 10 کوپنس جمع کرتے ہوئے اپنے اور اپنی بہن کیلئے دو کٹس حاصل کئے ہیں ۔ ہم نے بعض ایسے لوگوں کو بھی دیکھا جو چار کٹس حاصل کر رہے تھے ۔ اس طرح کے قارئین نے بتایا کہ وہ دراصل اپنے پڑوسیوں کے لئے بھی کٹس لے جارہے ہیں ۔ سنتوش نگر کے محمد مسیح الدین کے مطابق الیف برانڈ کے بارے میں انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کے صابن ، شیمپو ، تیل ، ٹیلکام پاؤڈر وغیرہ کی تیار میں ایسی اشیاء استعمال نہیں کی گئیں جو حرام ہیں ۔ دوسری جانب الیف برانڈ کے عملہ نے بتایا کہ الیف صابن ، شیمو اور ٹیلکم پاوڈر میں طبی اہمیت و افادیت کے حامل پودوں اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان اشیاء کی تیاری میں دودھ ، شہد ، گھی گوار کا پٹہ ، بادام ، ناریل ، آملہ وغیرہ استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ ایسی اشیاء ہیں جو انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں ۔ الیف کے ٹیلکم پاوڈر میں جن ضروری جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا گیا ہے وہ چہرہ کو صاف و شفاف رکھنے کے علاوہ گوری رنگت کو یقینی بناتے ہیں ۔ الیف شمپو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے ۔ ان میں چمک لاتا ہے اور آپ کو بفاء سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ الیف کے ذمہ داروں کو امید ہے کہ آج قارئین سیاست نے ان کٹس کے حصول میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔ اس سے توقع ہے کہ وہ ان قارئین کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ قارئین الیف برانڈ کی اس اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885551345 اور 9963704024 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT