Monday , October 15 2018
Home / ہندوستان / قازقستان میں ہندوستانیوں کیلئے مفت ٹرانزٹ ویزا زیر غور

قازقستان میں ہندوستانیوں کیلئے مفت ٹرانزٹ ویزا زیر غور

نئی دہلی، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قازقستان ہندوستانی سیاحوں کو تین دن کے مفت ٹرانزٹ ویزا کی سہولت دینے پر غور کر رہا ہے جس سے قازقستان ہوکر مشرقی یورپ کے دوسرے ممالک کو جانے والے مسافروں کی تعداد بڑھے گی ۔ ہندوستان میں قازقستان کے سفیر نے آج یہاں اپنے ملک کی سرکاری ایئر لائن سروس کمپنی ایئر آستانہ کے ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستانی سیاحوں کے لئے 72 گھنٹے کے مفت ٹرانزٹ ویزا کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT