Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / قاصد کا رول ادا نہیں کیا ایل جے پی لیڈر سنجے صراف کا دعویٰ

قاصد کا رول ادا نہیں کیا ایل جے پی لیڈر سنجے صراف کا دعویٰ

سری نگر ؍ لکھنؤ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری علحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے اس دعوے پر ہنوز راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں کہ نریندر مودی نے اپنے دو قاصدوں کو ان کے پاس روانہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایل جے پی لیڈر کے ہمراہ یہاں آئے اور ان سے ملاقات کی ۔ اس ضمن میں آج رام ولاس پاسوان کی ایل جے پی سے تعلق رکھنے والے سنجے صراف کا نام منظر عام پر آیا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ قاصد کی حیثیت سے یہ ملاقات نہیں کی گئی تھی ۔ سنجے صراف نے گیلانی سے ملاقات کی توثیق کی لیکن ان اطلاعات کو مستر د کردیا کہ وہ نریندر مودی کا پیام اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔ لوک جن شکتی پارٹی کے نیشنل یوتھ صدر صراف نے کہا کہ علحدگی پسند لیڈر کے ساتھ ان کے مراسم شخصی ہیں ۔ وہ گزشتہ کئی سال سے ان سے ملاقات کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT