Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قاضی پیٹ میں رسم عطائے خلافت

قاضی پیٹ میں رسم عطائے خلافت

جناب زاہد علی خاں کے بشمول مختلف مشایخین شرکت کریں گے

قاضی پیٹ ۔ /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بموقع 166 واں عرس مبارک حضرت سید شاہ افضل بیابانی رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی (خسرو پاشاہ) سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹھ اپنے صاحبزادہ حضرت سید محمد بختیار بیابانی مسلمہ کو خلافت و جانشینی سے سرفراز فرمارہے ہیں ۔ /17 نومبر کو بعد نماز جمعہ یہ تقریب منعقد ہوگی ۔ بغداد شریف سے حضرت سید خسون رفاعی صاحب سجادہ نشین درگاہ شریف سیدنا احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ اعراق اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس کے علاوہ اجمیر شریف دہلی بروڈہ گلبرگہ اور ہندوستان کے مختلف مقامات کی درگاہوں سے سجادہ نشین و مشائخ تشریف لارہے ہیں ۔ اس تقریب میں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب بحیثیت مہمان شرکت کریں گے ۔ نمازجمعہ ٹھیک 1 بجے دن ہوگی ۔ بعد مغرب رفاعی کانفرنس ہوگی جس کا عنوان صوفیا کرام کا پیغام امن ہے ۔ پروفیسرز مقالے پڑھیں گے ۔ 12 کتابوں کی رسم اجراء ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT