Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قانونی معلومات پر سمینار کا اہتمام

قانونی معلومات پر سمینار کا اہتمام

سرسلہ 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر مقیم ہندوستانیوں کو اپنے حقوق کیا ہیں۔ اس تعلق سے تمام تر قانونی معلومات کا رکھنا ضروری ہے تاکہ بہ وقت ضرورت اُن کے کام آسکے۔ سینئر سیول جج تڑکا مڈلہ مرلی دھر نے مشورہ دیا۔ سرسلہ عدالت میں جمعرات کو اُنھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانیوں کو بیرون ملک کی طرح کے قانونی

سرسلہ 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر مقیم ہندوستانیوں کو اپنے حقوق کیا ہیں۔ اس تعلق سے تمام تر قانونی معلومات کا رکھنا ضروری ہے تاکہ بہ وقت ضرورت اُن کے کام آسکے۔ سینئر سیول جج تڑکا مڈلہ مرلی دھر نے مشورہ دیا۔ سرسلہ عدالت میں جمعرات کو اُنھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانیوں کو بیرون ملک کی طرح کے قانونی تحفظ حقوق حاصل ہیں اس کی جانکاری رہنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے پدما شالی کلیانا منڈپم میں قانونی معلومات بیداری پر سمینار منعقد کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ قانون ایمگریشن غیر مقیم ہندوستانی انشورنس مہاتما گاندھی غیر مقیم ہندوستانی سمرکھشنا یوجنا مشکل ہونے والوں کے حقوق وہاں حادثاتی واقعات اموات پر انشورنس کی سہولتوں پر عوام کو معلومات کی فراہمی کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ لائنس یافتہ خلیج کے ایجنٹ کی جانب سے ویزا کی اجرائی پر بھی حکومت کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سمینار میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے حقوق تحفظ کمیٹی سکریٹری مندا بھیم ریڈی، ایمگریشن ویلفیر پروٹیکشن ذمہ دار ہے۔ ناگولا رمیش و دیگر عہدیداران شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT