Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / قانون سازوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کرنا چاہئے :حکومت

قانون سازوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کرنا چاہئے :حکومت

نئی دہلی۔19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف فوجداری مقدمات کی سماعت کے لئے ریپڈ کورٹ بنانے کے سپریم کورٹ کی ہدایات کا قانون بنانے والوں کو احترام کرنا چاہئے ۔صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے اس مسئلے کو اٹھایا اور کہا کہ اس سے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی شبیہ خراب ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت سب کو برابری کا حق ہے اور اس وجہ سے سب کو فوری انصاف ملنا چاہئے ۔کانگریس کے آنند شرما، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مجید میمن ، نامزد کے ٹی سی تلسی نے بھی مسٹر اگروال کی باتوں کی حمایت کی جبکہ تلگو دیشم کے سی ایم رمیش نے کہا کہ پالیسی سازوں کو عام لوگوں سے اوپر اٹھ کر سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کرنا چاہئے ۔اس پر ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ وہ مسٹر رمیش کی باتوں سے مکمل طور متفق ہیں اور عوامی نمائندوں کو عدالت کی ہدایات کا احترام کرنا چاہیے ۔ سب کو فوری انصاف دلانے حکومت کی ترجیح ہے ، لیکن قانون سازوں کے لئے اگر ریپڈ کورٹ بنتا ہے تو اچھا ہے ۔حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے جو بات کہی ہے اس کی غلط تشریح کی جا رہی ہے ۔ قانون سب کے لئے برابر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT