Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / قانون ساز کونسل سے بی جے پی رکن کا واک آوٹ

قانون ساز کونسل سے بی جے پی رکن کا واک آوٹ

بیروزگار نوجوانوں کے مسئلہ پر تحریک التواء قبول نہ کرنے پر احتجاج
حیدرآباد ۔7۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بیروزگار نوجوانوں کے مسئلہ پر تحریک التواء کو قبول نہ کئے جانے سے ناراض بی جے پی رکن سی ایچ رامچندرا راؤ نے واک آؤٹ کردیا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی بی جے پی رکن نے تحریک التواء کی جانب صدرنشین سوامی گوڑ کی توجہ مبذول کرائی اورکہا کہ بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے اسمبلی کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے کل رات سے گرفتاریوں کا آغاز کردیا۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ اس سنگین مسئلہ پر مباحث کیلئے تحریک التواء کو قبول کیا جانا چاہئے ۔ صدرنشین سوامی گوڑ نے کہا کہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق وقفہ سوالات کے بعد تحریک التواء پر غور کیا جاسکتا ہے۔ بی جے پی رکن نے تحریک التواء قبول نہ کرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ وقفہ سوالات کے بعد صدرنشین نے بی جے پی کی تحریک التواء کو نامنظور کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات میں ناکامی اور بیروزگار نوجوانوں میں بے چینی کے مسئلہ پر تحریک التواء پیش کی گئی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT