Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری

قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری

حیدرآباد۔/11فبروری ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں میں ارکان قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔ دونوں ریاستوں میں جملہ چار ارکان قانون ساز کونسل کی نشستوں کیلئے انتخابات منعقد کئے جائیں گے جن میں ریاست تلنگانہ میں دو گرایجویٹ حلقہ جات اور ریاست آندھرا پردیش میں دو اساتذہ ( ٹیچرس ) حل

حیدرآباد۔/11فبروری ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں میں ارکان قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔ دونوں ریاستوں میں جملہ چار ارکان قانون ساز کونسل کی نشستوں کیلئے انتخابات منعقد کئے جائیں گے جن میں ریاست تلنگانہ میں دو گرایجویٹ حلقہ جات اور ریاست آندھرا پردیش میں دو اساتذہ ( ٹیچرس ) حلقہ جات شامل ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں دو حلقہ جات گریجویٹس میں اضلاع محبوب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد اور اضلاع ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ شامل ہیں جبکہ ریاست آندھرا پردیش میں دو ٹیچرس حلقہ جات میں اضلاع مشرقی و مغربی گوداوری اور کرشنا، گنٹور شامل ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 19فبروری کو انتخابی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ 26فبروری تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں جبکہ 2مارچ پرچہ جات نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔ 16مارچ کو صبح 8بجے تا 4بجے شام رائے دہی ہوگی اور 19مارچ کو ووٹوں کی گنتی عمل میں لاتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے آج یہ انتخابی شیڈول جاری کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کونسل نشستوں کیلئے اہل ووٹروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT