Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / قانون ساز کونسل کے ٹیچر زمرہ کے حلقہ حیدرآباد، رنگاریڈی ،محبوب نگر کی آج رائے دہی

قانون ساز کونسل کے ٹیچر زمرہ کے حلقہ حیدرآباد، رنگاریڈی ،محبوب نگر کی آج رائے دہی

حیدرآباد 18 مارچ (یو این آئی)تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ٹیچر زمرہ کے حلقہ حیدرآباد۔ رنگاریڈی ‘ محبوب نگر کی رائے دہی کل ہوگی ۔ بیلٹپیپر پر امیدواروں کے ناموں کی تبدیلی سے الجھن ہوگئی تھی ۔ امیدوار لکشمیا کی تصویر کے نیچے دوسرے امیدوار مانک ریڈی کا نام اور مانک ریڈی کی تصویرکے نیچے امیدوار کے طور پر لکشمیا کا نام تحریر تھا جس سے امیدواروں کے ساتھ ساتھ رائے دہندے بھی الجھن کا شکار ہوگئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے دوبارہ رائے دہی کا اعلان کیا تھا ۔ 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ محبوب نگر ‘ ونپرتی ‘ گدوال ‘ ناگر کرنول ‘ رنگاریڈی ‘ میڑچل ‘ وقارآباد اور حیدرآباد میں 126 مراکز رائے دہی قائم کئے گئے ہیں۔ 23,789 رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے اور غلطی کا اعادہ نہ ہونے کیلئے پولیس نے سکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ 22 مارچ کو عنبرپیٹ انڈور اسٹیڈیم میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ رائے دہی کے موقع پر ہر ضلع میں کنٹرول روم ‘ فلائنگ اسکواڈ قائم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT