Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / قانون کی خلاف ورزی ، 23 بسس ضبط ، آر ٹی اے کی کارروائی

قانون کی خلاف ورزی ، 23 بسس ضبط ، آر ٹی اے کی کارروائی

شمس آباد ۔ /22 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں آر ٹی اے عہدیداروں اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ مہم میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ تفصیلات کے بموجب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 23 بسوں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور بیس 20 بسوں کو ضبط کرلیا اور ساتھ ہی شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے پانچ لاری ڈرائیورس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ۔
حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج
شمس آباد ۔ /22 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس نے شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ٹریفک انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے 16 افراد میں ایک کانکریٹ ٹینکر، چھ کار ، سات ٹو وہیلرس ، ایک گاڑی اور ایک آٹو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تمام افراد کو راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا جائیگا ۔
کھیل کے دوران گرجانے پر
طالب علم کی موت
شمس آباد ۔ /22 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کاچارم میں واقع وردھان انجنیئرنگ کالج کا طالب علم کبڈی کھیلنے کے دوران نیچے گرکر فوت ہوگیا اور پھسل کر گرگیا اور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT