Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / قانون کی خلاف ورزی سے الاٹ کردہ سرکاری اراضیات کی بازیابی کے اقدامات

قانون کی خلاف ورزی سے الاٹ کردہ سرکاری اراضیات کی بازیابی کے اقدامات

چیف منسٹر کی خصوصی توجہ ‘ عہدیداران محکمہ مال کے ساتھ اجلاس ‘ فوری ضروری کارروائی کی ہدایت

چیف منسٹر کی خصوصی توجہ ‘ عہدیداران محکمہ مال کے ساتھ اجلاس ‘ فوری ضروری کارروائی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 6 ؍ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں بالخصوص ضلع رنگاریڈی میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق حکومتوں کی جانب سے مختلف اداروں کو الاٹ کردہ اراضیات کی واپس حصول یابی پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ جیساکہ گذشتہ دو دن قبل مسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے سابق حکومتوں کی جانب سے اے پی این جی اوز کو الاٹ کردہ اراضی کو واپس حاصل کرلینے کا اقدام کیا تھا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ریاست تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ نے محکمہ مال (ریونیو) کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا اور سابق حکومتوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے مضافاتی علاقوں بالخصوص ضلع رنگاریڈی میں من مانی طور پر سرکاری اراضیات الاٹ کئے گئے تھے ۔ ان تمام اراضیات کی تفصیلات حاصل کرکے ان اراضیات کو کس طرح واپس حاصل کئے جاسکتے ہیں اس کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے اقدامات کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایاجاتا ہے کہ ضلع رنگاریڈی کے سیری لنگم پلی منڈل کے رائے درگ کے مختلف مقامات پر الاٹ کردہ اراضیات کے الاٹمنٹ میں قوانین کی کی گئی خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں عہدیداران محکمہ مال بشمول ضلع کلکٹر وغیرہ سے چیف منسٹر نے وضاحت طلب کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے مختلف اضلاع میں بھی متعدد اداروں وغیرہ کو غیرقانونی طور پر الاٹ کردہ اراضیات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ علاقہ تلنگانہ (یعنی ریاست تلنگانہ) کی اراضیات کا تحفظ کیا جائے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ اس مسئلہ کا ضلع کلکٹروں کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں بھی تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ اور ضلع کلکٹروں کو ان اراضیات کے تعلق سے بعض سخت ہدایات دیئے جانے کی توقع ہے ۔ اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ اجلاس کا اختتام عمل میں آنے کے بعد ہی غیر قانونی طور پر مختلف اداروں کو الاٹ کردہ اراضیات کو واپس حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی توقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT