Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / قانون کی خلاف ورزی پر پنجہ گٹہ سب انسپکٹر پولیس کیخلاف کارروائی

قانون کی خلاف ورزی پر پنجہ گٹہ سب انسپکٹر پولیس کیخلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس عملہ کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔ تازہ ترین کارروائی میں کمشنر نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر نرسمہا نائک کو فوری ہیڈکوارٹرس اٹائچ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر سیل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی چلارہا تھا اور اس تصویر کو مقامی روزنامہ نے شائع کی تھی جس کا کمشنر پولیس نے سخت نوٹ لیتے ہوئے اسے پولیس ہیڈکوارٹرس اٹائچ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ سابق میں کمشنر پولیس نے اراضی معاملت کی یکسوئی اور رشوت خوری میں ملوث ہونے والے سب انسپکٹر اور کانسٹبل کو بھی معطل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT