Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / قاہرہ اور اطراف میں 3 بم دھماکے

قاہرہ اور اطراف میں 3 بم دھماکے

قاہرہ 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں دارالحکومت قاہرہ اور اطراف کے علاقوں میں آج تین علیحدہ بم دھماکے ہوئے ۔ یہ دھماکے صدر محمد مرسی کی فوجی بغاوت کے ذریعہ علیحدگی کے ایک سال کی تکمیل سے قبل ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ قاہرہ کے قریب گیزہ گورنریٹ کے ایک گاوں کے مکان میں ایک بم تیار کرنے کی کوشش کے دوران ایک مشتبہ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگ

قاہرہ 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں دارالحکومت قاہرہ اور اطراف کے علاقوں میں آج تین علیحدہ بم دھماکے ہوئے ۔ یہ دھماکے صدر محمد مرسی کی فوجی بغاوت کے ذریعہ علیحدگی کے ایک سال کی تکمیل سے قبل ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ قاہرہ کے قریب گیزہ گورنریٹ کے ایک گاوں کے مکان میں ایک بم تیار کرنے کی کوشش کے دوران ایک مشتبہ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس واقعہ میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک اور بم دھماکہ قاہرہ شہر میں ہوا جب ایک پارک شدہ کار کے نیچے رکھا گیا بم پھٹ پڑا ۔ یہ کار ایک ائرفورس ہاسپٹل کے باہر پارک کی گئی تھی ۔ قاہرہ کی سیول پروٹیکشن فورس کے نائب سربراہ جمال حلاوہ نے یہ بات بتائی ۔

معلوم ہوا ہے کہ مصری حکام کی جانب سے دواخانہ کے قریب ہوئے بم دھماکے کے سلسلہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ تیسرا دھماکہ گیزہ کے امبابا ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا ہے ۔ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ 3 جولائی کو ہی ایک سال قبل مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو فوجی بغاوت کے ذریعہ بیدخل کردیا گیا تھا ۔ مرسی کے حامیوں کی جانب سے ان کی تائید میں احتجاجی مظاہروں سے قبل یہ بم دھماکے ہوئے ہیں۔ مرسی کی تائید کرنے والی اسلامی اتحاد کی ایک بڑی جماعت این اے ایس ایل نے 30 جون کو ہی اعلان کیا تھا کہ اس کی جانب سے آج کے دن بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اس اتحاد کی جانب سے مرسی کو بیدخل کرنے کیلئے کی گئی فوجی بغاوت پر تنقید کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT