Thursday , December 13 2018

قاہرہ مذاکرات کی ناکامی پر غزہ میں خانہ جنگی کا انتباہ

اقوام متحدہ ۔20 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ ایک بار پھر غزہ پٹی میں فلسطینی اتھاریٹی کی واپسی کے بعد خانہ جنگی کا آغاز ہوجائے گا ۔ اگر قاہرہ میں مقرر اتحاد کی بات چیت ناکام ہوجائے ۔ سلامتی قونصل سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سفیر نکولے ملاڈینوف نے انتباہ دیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوجائیں تو ایک اور تباہ کن خانہ جنگی کا غزہ پٹی میں آغاز ہوسکتا ہے ۔ اس سے انتہاپسندوں کو موقع مل جائے گا اور نتیجہ میں سب پر تباہی اور مصائب نازل ہوں گے ۔ غزہ کی حکمراں حماس کے علاوہ 13 فلسطینی گروپس کے قائدین کل مصر میں بات چیت کریں گے تاکہ فلسطینی اتھاریٹی کی غزہ پٹی میں واپسی کے قواعد و شرائط کا تعین کیا جاسکے ۔ غزہ پر حماس 2007 ء سے برسراقتدار ہے اور 2008ء سے 2014 ء تک اسرائیل تین جنگیں کرچکا ہے ۔ اتحاد کے معاہدہ کے مطابق جس پر گزشتہ ماہ دستخط ہوئے تھے یکم ڈسمبر سے فلسطینی اتھاریٹی کا غزہ پٹی پر بھی مکمل اقتدار قائم ہوجائے گا ۔ غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کو ان مذاکرات سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT