Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / قاہرہ میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کی زد میں آنے سے پولیس افسر کی موت

قاہرہ میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کی زد میں آنے سے پولیس افسر کی موت

قاہرہ، 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مضافات مادي میں آج سڑک کے کنارے دبا کر رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کی زد میں آکر ایک پولیس افسر کی موت اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ مصر کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ سڑک کے کنارے نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے مرکزی سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے لیفٹیننٹ عبدالخالق کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ مصر کے شورش زدہ صوبے سینا میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے سیکورٹی فورسز کو نشانے پر رکھا ہے اور سال 2013 سے اس کے حملوں میں سینکڑوں پولیس جوان اور فوجی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر دہشت گرد گروپ بھی اخوان المسلمون تنظیم سے جڑ گئے ہیں۔ اگرچہ اس پر 2013 سے پابندی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ یہ پرامن تنظیم ہے ۔ اس کے لیڈر محمد مرسي کو فوجی صدر عبد الفتح السیسی نے معزول کر دیا تھا اور بعد میں مسٹر السیسی 2014 میں مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT