Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / قاہرہ: پولیس چیک پوائنٹ پر دھماکہ، 1 ہلاک

قاہرہ: پولیس چیک پوائنٹ پر دھماکہ، 1 ہلاک

قاہرہ ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقہ میں آج ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس کے ایک چیک پوائنٹ واقع ضلع دوکی میں کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک فرد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا مہلوک سکیورٹی اہلکار تھا یا عام شہری۔ علاوہ ازیں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اس طرح کے دھماکوں کا بطور خاص نشانہ بن رہی ہے۔

ایسے واقعات میں پچھلے سال ماہ اگست میں رابعہ العدوایہ کے باہر سکیورٹی فورسز کی خونریز کارروائی کے بعد شدت آئی ہے۔ اس مہم میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بعدازں وزیر داخلہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے علاوہ پولیس دفاتر اور پولیس تھانے بھی نشانہ بن چکے ہیں۔ تین روز قبل ایک دھماکہ نئے تعمیر شدہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے ذرا پہلے کیا گیا تھا، جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ مصر میں اِن دنوں صدارتی انتخاب کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں اور فوج کے سابق سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی اہم ترین صدارتی امیدوار ہیں۔ انھوں نے کل ہی باضابطہ صدارتی امیدوار کے طور پر سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT