Tuesday , December 11 2018

قبائلیوں کے لئے ریزرویشن کی حد میں اضافہ کی مخالفت

بی جے پی پر عثمانیہ یونیورسٹی جے اے سی کی شدید برہمی
حیدرآباد16اپریل (سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ حکومت کی جانب سے قبائلیوں کے لئے ریزرویشن کی حد میں اضافہ پر بی جے پی کی جانب سے مخالفت پر آل انڈیا آرگنائزیشن اسٹوڈنٹس کے صدر و عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کے راجو نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قبائلیوں کے حق کی مخالفت کر رہی ہے جو مناسب بات نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی، بی جے پی کو اپنے ووٹ کے ذریعہ جواب دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی مذہب کو بنیاد بنا کر سیاست کررہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے مخالف قبائلی موقف پر بی جے پی میں شامل قبائلی لیڈر،ارکان اسمبلی، ارکان کونسل ، ارکان پارلیمنٹ، ضلع پریشدچیرمین ، ضلع پریشد ارکان استعفی دے دیں ۔انہوں نے قبائلیوں کے حق کے لئے آواز اٹھانے اور ان کے ریزرویشن کے فیصد میں اضافہ پرتلنگانہ حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT