Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / قبائیلیوں پر کانگریس اور بی جے پی کے مظالم کا نتیجہ ماؤازم کا عروج :عام آدمی پارٹی

قبائیلیوں پر کانگریس اور بی جے پی کے مظالم کا نتیجہ ماؤازم کا عروج :عام آدمی پارٹی

رائے پور 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد پرشانت بھوشن نے آج کہا کہ کانگریس او ربی جے پی حکومتوں کے دور میں قبائیلیوں پر مظالم کی وجہ سے ہی چھتیس گڑھ میں ماؤازم کو عروج حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے قبائیلیوں کے قدرتی وسائل لوٹ لئے ،قبائیلی زبردست مظالم اور مصائب ک

رائے پور 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد پرشانت بھوشن نے آج کہا کہ کانگریس او ربی جے پی حکومتوں کے دور میں قبائیلیوں پر مظالم کی وجہ سے ہی چھتیس گڑھ میں ماؤازم کو عروج حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے قبائیلیوں کے قدرتی وسائل لوٹ لئے ،قبائیلی زبردست مظالم اور مصائب کا شکار ہوئے جبکہ وہ اپنے حقوق کیلئے لڑرہے تھے۔ ہزاروں قبائیلی آج بھی قید میں ہیں۔ ان تمام باتوں کے نتیجہ میں ہی ماؤازم کو عروج حاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کیلئے رمن سنگھ حکومت اور کانگریس کو واضح طور پر ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ ریاست میں عام آدمی پارٹی امیدوار سونی سوری بستر لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہیں جہاں 10 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے ۔ عوام کو ان کی تائید کرنا چاہئے ۔ کیونکہ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے خاندانوں کی سیاست کو ترجیح دی اور بستر سے امیدوار منتخب کئے ۔

TOPPOPULARRECENT