قبائیلی افراد میں جنگلات سے متعلق عوامی شعور بیداری مہم

سرپور ٹاون ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں موجود قبائیلی علاقوں ، راون پلی ، پوس گوڈا اور مٹ پلی میں زندگی گذر بسر کرنے والے قبائیلی افراد میں جنگل کی اہمیت اور جنگل میں موجود جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والے ادویات کے بارے میں قبائیلی افراد میں محکمہ فاریسٹ عہدیداروں نے شعور بیداری مہم چلائی ۔ اس

سرپور ٹاون ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں موجود قبائیلی علاقوں ، راون پلی ، پوس گوڈا اور مٹ پلی میں زندگی گذر بسر کرنے والے قبائیلی افراد میں جنگل کی اہمیت اور جنگل میں موجود جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والے ادویات کے بارے میں قبائیلی افراد میں محکمہ فاریسٹ عہدیداروں نے شعور بیداری مہم چلائی ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون فاریسٹ سکشن آفیسر پرتاب نائیک ، راجیش اور تربیت یافتہ فاریسٹ سکشن آفیسر میں ٹیم بھی موجود تھے ۔اس موقع پر قبائیلی افراد میں محکمہ فاریسٹ عہدیداروں نے عوامی شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے کہا کہ جنگل میں عوام کی حفاظت کرنے کیلئے اور صحت کی حفاظت کیلئے ادویات بھی موجود ہیں انہوں نے قبائیلی افراد کو مشورہ دیا کہ اچانک کسی کی صحت خراب ہوجانے پر دواخانوں کیلئے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور دواخانوں کو جانے کیلئے کافی وقت درکار ہوتا ہے ۔ اس لئے قبائیلی افراد کو چاہئے کہ دواخانوں کوپہنچنے سے قبل اپنے علاقوں میں موجود First Aid کی طرح درختوں کے پتوں کے ذریعہ ادویات تیار کرتے ہوئے عوام کی جان کی حفاظت کی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر قبائیلی افراد میں جنگل اور جنگل میں موجود درختوں کی اہمیت کے بارے میں قبائیلی افراد میں شعور بیداری مہم چلائی اور تفصیلی جانکاری دی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT