Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قبائیلی بہبود کے تحتانوی اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی

قبائیلی بہبود کے تحتانوی اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی

اوٹنور۔ 20۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور آر وی کرنن نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر آئی ٹی ڈی اے کے حدود کے سرکاری قبائیلی تحتانوی اسکولوں میں جاریہ ماہ /21تاریخ سے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کی عمل آوری کی جا رہی ہے۔پیر کی شب میں محکمہ تعلیم کے ریاستی چیف سکریٹری کی جانب سے منعقدہ وڈیو کانفرنس کے بعد پراجکٹ آفیسر نے آئی ٹی ڈی اے کے عہدیداروں کے ساتھ گرمائی تعطیلات میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کی عمل آوری کے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر انھوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ڈی اے کے حدود کے 905قبائیلی تحتانوی اسکولوں میں /21اپریل سے گرمائی تعطیلات میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کی عمل آوری کے ٹھوس اقدامات کرنے کے متعلق /20 اپریل کو اسسٹنٹ ٹرائبل آفیسرس، ایم ای اوز، صدور مدارس اور اساتذہ کے ہمراہ ودیو کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔ آر وی کرنن نے مزید کہا کہ /25اپریل سے چند آشرم اسکولوں میں بھی تین وقت کا کھانے کا نطم بھی رکھا جائے گا۔ جس کے لئے سی آر ٹیز، صدور مدارس، وارڈنس، پی ای ٹیز، پی ڈیز، اے این ایمس کو اپنے فرائض کی انجام دینا ہوگا۔ چھوٹیوں میں خدمات انجام دینے کی صورت میں انھیں (ای ایل) بھی منظور کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ڈی ٹی ڈبلیو سی ایچ رام مورتی، ڈی ای او (ایجنسی) کے ناگو رائو، گروکلم سل آفیسرس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT