Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ’’قبائیلی بہبود کے 55000 کروڑ روپئے کہاں گئے‘‘

’’قبائیلی بہبود کے 55000 کروڑ روپئے کہاں گئے‘‘

وزیراعظم مودی سے راہول کا سوال، گجرات میں قبائیلیوں کی حالت پر تشویش
نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے گجرات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے تنقیدی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قبائیلی بہبود کے لئے مختص 55000 کروڑ روپئے کے بارے میں آج سوال اٹھایا۔ اس ریاست میں ہونے والے انتخابات سے قبل راہول نے قبائیلی کی صورتحال کے ضمن میں وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے یہ 10 واں سوال کیا ہے۔ راہول نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’نقل مکانی نے قبائیلی سماج کو بکھیر دیا ہے۔ مودی جی ’’ون بندھو اسکیم‘‘ کے 55000 کروڑ روپئے کہاں گئے ہیں‘‘۔ راہول نے مزید لکھا کہ ’’قبائیلیوں کی اراضیات چھین لی گئیں۔ جنگلوں پر ان کے حقوق نہیں دیئے گئے۔ اراضی کی ملکیت کے لاکھوں پٹے روک دیئے گئے۔ نہ تو اسکولس ہی کام کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں ایک دواخانہ ملا ہے۔ بے زمین کیلئے نہ تو کوئی گھر ہے اور نہ ہی نوجوان کیلئے روزگار ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT