Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قبرستان کی اراضی کیلئے گذشتہ پانچ سال سے انتظار

قبرستان کی اراضی کیلئے گذشتہ پانچ سال سے انتظار

یلاریڈی /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں مالتمیدہ موضع کا چارگنٹہ والا قبرستان جو پانچ سال قبل تالاب کے کٹہ کو وسیع کرنے میں چلا گیا ۔ اس کے بدلے دوسری جگہ اراضی فراہم کرنے کا تیقن دینے والے ذمہ داران پانچ سال سے مسلمانوں کو قبرستان کیلئے اراضی فراہم کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ جس سے مقامی مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ جبکہ تالاب کے کٹہ کو استعمال میں لی گئی قبرستان کی اراضی کا مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔ سال 2010 اکٹوبر کے گزٹ نمبر 41-A میں سلسلہ نمبر 23040 پر سروے نمبر 850 میں چار گنٹہ اراضی قبرستان کی درج ہے ۔ لیکن افسوس کہ مالتمیدہ کے مسلمانوں کو قبرستان کیلئے اراضی فراہم کرنے ذمہ داروں میں دلچسپی نہیں ۔ جو کسی تعصب سے کم نہیں ۔ وقف نمائندوں نے اس تعلق سے ضلع کلکٹر سے شکایت کرنے کی بات کہی ۔ رکن اسمبلی بھی اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں دلچسپی لیں تو ٹھیک ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT