Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / قبرستان کی اراضی کی فراہمی پر مسجد ، غسل خانہ و ایمبولینس

قبرستان کی اراضی کی فراہمی پر مسجد ، غسل خانہ و ایمبولینس

دبئی کے این آر آئی خداداد خان کی ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ملاقات و پیشکش

حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (راست) دُبئی کے ممتاز این آر آئی جناب خداداد خان نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ دہرایا کہ حیدرآباد کے مضافات میں 2 تا 10 ایکڑ اراضی فراہم کی جائے تو وہ قبرستان کی حصار بندی کے علاوہ ایک مسجد، غسل خانہ، ایمبولینس گاڑی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ اس کے اخراجات بھی اپنے ذمہ لیں گے۔ لاوارث نعشوں کے علاوہ  غریب و مستحق افراد کے انتقال پر تجہیز و تکفین کا بھی نظم رہے گا۔ جناب محمود علی نے فوری محمد جلال الدین اکبر کو فون کرتے ہوئے فوری مناسب اراضی کی نشاندہی کی ہدایت دی۔ اس موقع پر سید مسکین احمد (سدی پیٹ) اور امانت خان بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT