Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / قبلہ اول کو شہید کرنے کی سازش:مفتی اعظم

قبلہ اول کو شہید کرنے کی سازش:مفتی اعظم

مقبوضہ بیت المقدس ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دیگر صیہونی قوتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کو شہید کرکے اس کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے قیام کا ماحول بنارہے ہیں ۔ دونوں ممالک ملکر مسلمانوں کے قبلہ اول کو شہید کرنے کی سازش کرچکے ہیں ۔نفرت کے پجاری چاہے جو مرضی کرلیں وہ قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی قائم نہیں کرسکتے ، ایسا کرنے پر سنگین نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے ، عالم اسلام کو مسجد اقصٰی کو بچانے کیلئے فوری حکمت عملی وضع کرنا ہوگا ۔ امریکہ کا مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مذموم منصوبے کے تصور کو قبول کرنا انتہائی خطرناک اقدام ہے ۔ عالم اسلامی کو مسجد اقصی کو بچانے کے لیے فوری حکمت عملی وضع کرنا ہوگی ۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق الشیخ محمد حسین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت دنیا کو حرم قدسی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے لیے تیار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مذموم منصوبے کے تصور کو قبول کرنا انتہائی خطرناک اقدام ہے ۔ عالم اسلام کو مسجد اقصی کو بچانے کے لے فوری حکمت عملی وضع کرنا ہوگی ۔ فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہیکل سلیمانی کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے امریکہ سے مدد لے رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT