Wednesday , October 17 2018
Home / عرب دنیا / قتل عام کا انتقام لیا جائیگا:صدر السیسی مہلوکین کی تعداد 305 ہوگئی

قتل عام کا انتقام لیا جائیگا:صدر السیسی مہلوکین کی تعداد 305 ہوگئی

قاہرہ۔ 25 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ شمالی سینائی میں مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ حکومت کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوششوں کا حقیقی عکاس ہے ۔شمالی سینائی میں واقع اس مسجد میں نمازجمعہ کے وقت تباہ کن بم دھماکے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے اب تک 27 بچوں کے بشمول 305 افراد جاں بحق ہوچکے اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ترکی میں زلزلہ کے جھٹکے
استنبول۔ 25 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوب مغربی حصے میں آج صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.1تھی۔ترکی کندیلی آبزرویٹری کے مطابق یہ جھٹکے 3:20 بجے(آئی ایس ٹی) پر محسوس کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT