Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل میں ملوث دو افراد کو سات سال کی سزائے قید

قتل میں ملوث دو افراد کو سات سال کی سزائے قید

نظام آباد:18؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قمار بازی کے دوران ہوئے جھگڑے میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل کرنے کے مقدمہ میں دو افراد کو 7 سال کی سزاء سناتے ہوئے ضلع جج سوجنا نے فیصلہ سنایا ۔ پبلک پراسیکوٹر مدھو سدھن رائو کی اطلاع کے بموجب نوی پیٹ منڈل کے ستیہ نگرکے راتھوڑسنتوش 22؍ جولائی 2014ء کے روز اپنے زرعی کام کرنے کیلئے نوی پیٹ کے اسی روڈ نوی پیٹ منڈل کے پتنگل کے جیون نائیک ، سرینواس کی ملاقات ہوئی اور یہ تینوں مل کر ستیہ نگر کے حدود میں واقع سیندھی خانہ میں سیندھی پینے کے بعد قمار بازی میں مصروف ہوگئے ۔ جیون اور سرینواس کے روپیوں کو سنتوش نے جیت لیا تھا اور ان روپیوں کو واپس کرنے کیلئے مطالبہ کرنے پر سنتوش نے روپیوں کو دینے سے انکار کردیا جس پر جیون اور سرینواس نے شیشہ پھوڑ کر سنتوش کا گلا کاٹ دیا اور یہاں سے راہ فرار اختیار کرلی ۔ ارکان خاندان کو پتہ چلنے پر پولیس میں شکایت کی ۔ پولیس نے یہاں پہنچ کر تشویشناک حالت میں موجودہ سنتوش کو دواخانہ منتقل کررہے تھے کہ یہ جانبر نہ ہوسکا ۔ ارکان خاندان اس شکایت پر جیون اور سرینواس کو تحویل لیکر پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا تھا ۔ عدالت نے ثبوت اور گواہ کی بناء اور دئیے گئے بیانات پر ضلع جج نے جملہ 17گواہوکے بیانات قلمبند کرتے ہوئے جیون اورسرینواس کو 7 سال کی جیل اور 500 روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ صادر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT