Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل میں ملوث دو افراد گرفتار

قتل میں ملوث دو افراد گرفتار

کاماریڈی:17؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انور نامی شخص کے قتل کی واردات میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ بھیج دیا گیا ۔ یہ بات سرکل انسپکٹر ٹائون کاماریڈی سریندر نے بتائی۔ پولیس اسٹیشن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 14؍ مارچ کے رات 11 بجے آپسی مخاصمت کے پیش نظر محمد انور، محمد اکبر ، محمد ماجد ، محمد عظیم اور معراج کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کی بناء پر انور کو چاقو گھونپا گیا تھا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے پر دواخانہ منتقل کیا گیا تھا زخموں سے انور جانبر نہ ہوسکا ۔ اس کیس کو پولیس تحقیقات کرتے ہوئے کل شام ریلوے اسٹیشن پلاٹ فارم نمبر 2 پر محمد اکبر ، محمد ماجد کو پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے موٹر سیکل اور چاقو کو برآمد کیا ۔ اس کیس میں ملوث محمد عظیم ، معراج فرار ہے پولیس اس خصوص میں تحقیقات کو جاری رکھی ہوئی ہے ۔ سرکل انسپکٹر سریدھر کمار نے بتایا کہ گروپ بندی اور معمولی جھگڑے کی بناء پر قتل کی واردات پیش آئی ہے ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر شوبھن ، ساجد راجو بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT