Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل میں ملوث 5 افراد گرفتار

قتل میں ملوث 5 افراد گرفتار

مدور ۔ /11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپنے فرزندان و دختران کے ہمراہ اپنے ہی شوہر کے آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر بری طرح زخمی و قتل کرنے میں ملوث ایک 38 سالہ بیوہ اپنے ہی شوہر کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے والے دو فرزندان و 2 دختران کو بچناپیٹھ پولیس نے جنگاؤں بس اسٹانڈ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے کے دوران گرفتار کرلیا اور قاتلین کو آج پولیس اسٹیشن بچناپیٹھ میں مقامی صحافت کے روبرو پیش کرتے ہوئے سرکل انسپکٹر آف پولیس نرمٹہ مسٹر محمد کریم اللہ خاں نے قتل کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ بچنا پیٹھ منڈل کے موضع دباگٹہ پلی میں /6 جولائی کی شام 43 سالہ سرینواس کی اپنی ہی بیوی و اولاد کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی تھی ۔ قتل کی واردات انجام دے کر بیوہ اپنے دو فرزندان و 2 دختران کے ہمراہ نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئی تھی ۔ تاہم آج ملزمین کی جنگاؤں بس اسٹانڈ پر موجودگی کی ٹھوس اطلاع پاکر بچناپیٹھ میں انسپکٹر بھرت کمار نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے ملزمین کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا ۔ بعد ازاں ملزمین کو ریمانڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT