Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / قتل کا معمہ حل لٹیروں کی بین ریاستی ٹولی گرفتار

قتل کا معمہ حل لٹیروں کی بین ریاستی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /26 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے افضل گنج پولیس کی مدد سے سنسنی خیز قتل کیس کے معمہ کو حل کرتے ہوئے بین ریاستی خطرناک لٹیروں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ 22 سالہ اقبال خان پٹھان ، متوطن انڈور مدھیہ پردیش اپنے تین ساتھیوں 21 سالہ محمد ریحان انصاری متوطن بہار ، 25 سالہ الیاس علی خان ساکن درگا نگر ٹولی چوکی اور 22 سالہ شیخ جاوید متوطن بیدر کرناٹک نے /19 جولائی کو مذکورہ لٹیروں نے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پہونچ کر وہاں ایک شخص کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس کے تحت 31 سالہ شیخ عبدالقدیر ساکن راجندر نگر کو نشانہ بناتے ہوئے شیواجی برج کے قریب اس پر حملہ کرکے گلا گھونٹ دیا اور بعد ازاں موبائیل فون ، 230 روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاکو  لوٹ لیا ۔ ڈی سی پی ایسٹ زون نے بتایا کہ لٹیروں نے شیخ عبدالقدیر کو تاجر سمجھ کر حملہ کیا تھا لیکن لوٹنے کی کوشش کے دوران موت واقع ہونے پر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ افضل گنج پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی تھی ۔ اسی طرح/20 جولائی کو بھی مذکورہ لٹیروں نے ایک اور شخص کو لوٹتے ہوئے اس کے موبائیل فون اور نقد رقم لوٹ لی تھی ۔ ملزمین نے افضل گنج پولیس اسٹیشن حدود میں 4 رہزنی کی وارداتیں انجام دی تھی اور ٹاسک فورس نے افضل گنج پولیس کی مدد سے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور ان کے قبضے سے 5 تولے طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ ، اور 5 موبائیل فون برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT