Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / قتل کیس میں دو ریٹائرڈ پولیس عہدیدار گرفتار

قتل کیس میں دو ریٹائرڈ پولیس عہدیدار گرفتار

پونے ۔ 11 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پونے میں قانون حق معلومات کے ایک کارکن ستیش شیٹی کے سال 2010 ء میں قتل کے الزام میں ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کی گرفتاری کے چند دن میں سی بی آئی نے ایک اور سابق سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ ملزم نامدیو کوتھالے  جوکہ لوکل کرائم برانچ میں سب انسپکٹر تھا، اس وقت جنوری  2010 ء میں قتل کا واقعہ پیش آ یا تھا، سی بی آئی نے کل شام گرفتار کرلیا۔ شیٹی کے قتل کے وقت کوتھلے ، لوکل کرائم برانچ انسپکٹر پولیس بی آر اندھلکر کے ماتحت تھے، جنہیں سی بی آئی نے 6 اپریل کو گرفتار کرلیا تھا ۔ کوتھلے سال 2013 ء میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے وظیفہ پر سبکدوش ہوئے تھے ۔ انہیں عدالت میں پیش کرنے پر 16 اپریل تک سی بی آئی کی تحویل میں دیدیا گیا۔ واضح رہے کہ شیٹی کا پونے میں 13 جنوری 2010 ء کو اس وقت نامعلوم حملہ آوروں نے تلواروں سے قتل کردیا تھا جب چہل قدمی کیلئے اپنے مکان سے باہر نکل رہے تھے ۔ انہوں نے آئی آر بی صدرنشین ویریندر مہیسکر کے لینڈ اسکام کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT