Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / قتل کیس میں 24 سال سے مطلوب ملزم گرفتار

قتل کیس میں 24 سال سے مطلوب ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس کے کرائم اسٹاف نے قتل کیس میں 24 سال سے مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر ایم وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ ای لکشمیا ساکن بورہ بنڈہ راج نگر کا مئی 1993 ء میں قتل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول لکشمن اور اس کے ساتھی وجئے اور کرشنا جو آپس میں دوست تھے شامل کنٹہ پارک ایس آر نگر میں جھونپڑیاں بنائی تھیں اور وہاں پر بعض افراد لکشمی ناتھ اینانی اور گوپی اینانی نے اس اراضی پر ایک مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کیس کی پیروی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لکشمیا اپنے دو دوستوں سے بھاری رقومات حاصل کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا تھا ۔ وجئے کمار لنگیا اور کرشنا نے دھوکہ دہی کا انتقام لینے کی غرض سے سال 1993 ء میں دیگر دو افراد کی مدد سے لکشمن کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا ۔ پولیس نے وجئے کمار اور لنگیا کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن کے کرشنا پولیس کو 24 سال سے مطلوب تھا ۔ انسپکٹر ایس آر نگر مسٹر محمد وحید الدین کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم نے کرشنا کا کرنول ٹاؤن میں پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرتے ہوئے حیدرآباد منتقل کیا اور بعد ازاں اسے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT