Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قتل کیس کا ملزم گرفتار

قتل کیس کا ملزم گرفتار

آرمور ۔ /16جولائی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں قتل کا ملزم گرفتار ، بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شک پر جرم کا ارتکاب۔ سرکل انسپکٹر لکشمی نارائنا آرمور کے مطابق 7جولائی کو ارمور وڈیر کالونی سے تعلق رکھنے والے نرسیاکا قتل ہوا جس کی کامیاب تحقیقات کرتے ہوئے محکمہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کیا۔ پولیس تحقیقات کے دوران وڈیر کالونی میں رہنے والا پی چنیا نے بتایا کہ مقتول نرسیا کے میری بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شک کی بنیاد پر میں نے اسے چاقو سے وارکرتے ہوئے قتل کرڈالا۔ سرکل انسپکٹر نے مزید بتایا کہ قاتل کے قبضہ سے ایک خون سے لدا ہوا شرٹ، چاقو حاصل کیا گیا اور اسے مہیش کے کھیت سے گرفتار کیا گیا۔ سی آئی نے بتایاکہ قاتل چنیا کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
آمنگل۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آمنگل کے قریبی علاقہ پیداپور چوراہے پر آر ٹی سی بس اور موٹر سیکل کے تصادم میں موٹر سیکل پر سوار ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آر ٹی سی بس کلواکرتی ڈپو کی حیدرآباد سے کلواکرتی کی طرف روانہ ہورہی تھی اور موٹر سیکل پیدا پور سے آمنگل کی طرف جارہی تھی درمیان میں ٹکرا گئی۔ زخمی شخص کو پولیس نے 108 امبولینس کے ذریعہ عثمانیہ ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کیا ۔ مہلوک کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے کلواکرتی ہاسپٹل منتقل کی گئی۔

برقی شاک سے خاتون فوت
مکہ راج پیٹ۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مردوڑی منڈل کے موضع بیگم پیٹ میں برقی شاک سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق موضع بیگم پیٹ کی یلوانامی خاتون کواس کے مکان میں اتفاقی طور پر برقی شاک لگنے پر اسے شدید متاثرہ حالت میں بذریعہ ایمبولنس ہاسپٹل لے جانے کے دوران راستہ میں جانبر نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT