Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / قتل کے سلسلہ میں دو ملزمین گرفتار

قتل کے سلسلہ میں دو ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) شیخ الطاف احمد قتل کیس میں ملوث دو ملزمین کو فلک نما پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر کے بابو راؤ نے بتایا کہ 2مئی کو صبح کی اولین ساعتوں میں سید حسن عرف چھوٹو اور اس کے بھائی سید یوسف نے الطاف کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول الطاف احمد اور سید حسن نے

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) شیخ الطاف احمد قتل کیس میں ملوث دو ملزمین کو فلک نما پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر کے بابو راؤ نے بتایا کہ 2مئی کو صبح کی اولین ساعتوں میں سید حسن عرف چھوٹو اور اس کے بھائی سید یوسف نے الطاف کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول الطاف احمد اور سید حسن نے اگسٹ 2013ء میں بہادر پورہ علاقہ میں شیخ ساجد کا قتل کیا تھا اور انہیں تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد سید حسن آئے دن الطاف سے رقم وصول کرتا تھا اور اسے دعوت میں شرکت کے بہانے شیخ ساجد کے قتل کیس میں ملوث کرنے پر برہم تھا۔ 2مئی کی شب الطاف اور حسن نے افضل گنج علاقہ میں شراب نوشی کی اور اپنے مکانات کو واپس چلے گئے لیکن رات ایک بجے حسن نے الطاف کو فون کرتے ہوئے اسے اپنے مکان طلب کیا جہاں پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا بعد ازاں سید حسن اور اس کے بھائی سید یوسف نے شیخ الطاف کا چاقو سے گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے قتل میں استعمال کیا گیا ہتھیار برآمد کرلیا۔

دو بائیکوں کے درمیان ٹکر ، ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی
شمس آباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع رشید گوڑہ تانڈہ کے قریب کل شام دو بائیکوں میں ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرینواس 41 سالہ پوسٹ مین ساکن امیر پیٹ بائیک نمبر AP29M-5146 پر پالماکول جاکر واپس امیر پیٹ آرہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار بائیک نمبر AP28-DA-8551 نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں سرینواس برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ دوسری بائیک پر سوار ورادھارا جو زخمی ہوگیا ۔ جسے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ سرینواس کی نعش کو آج سرکاری دواخانہ شمس آباد میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT