قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا

محبوب نگر۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے آمنگل کے سابق ایم پی پی پنتلو نائیک قتل کیس کے اہم مجرم و سابق ماوسٹ ڈی سرینوعرف وکرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ محبوب نگر فیملی کورٹ کے جج پی سدھاکر نے منگل کے دن وکرم کو 50ہزار روپئے جرمانہ اور عمر قید کی سزا سنائی۔ وکرم پر مقدمہ کے دوران ضلع کورٹ سے اے کے 47رائفل کے سرقہ کا بھ

محبوب نگر۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے آمنگل کے سابق ایم پی پی پنتلو نائیک قتل کیس کے اہم مجرم و سابق ماوسٹ ڈی سرینوعرف وکرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ محبوب نگر فیملی کورٹ کے جج پی سدھاکر نے منگل کے دن وکرم کو 50ہزار روپئے جرمانہ اور عمر قید کی سزا سنائی۔ وکرم پر مقدمہ کے دوران ضلع کورٹ سے اے کے 47رائفل کے سرقہ کا بھی الزام ہے۔ یکم ڈسمبر 2007 کو آنجہانی پنتلو نائک ایم پی پی آمنگل پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اس وقت ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ مندر میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوکر واپس ہورہے تھے۔ مقتول کی اہلیہ شیرولی نے سات سال کے بعد تاخیر سے سہی لیکن اس کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

طلائی زیورات چھیننے والی
دو رکنی ٹولی گرفتار
بودھن۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن مسٹر سی وینکنا نے پولیس اسٹیشن بودھن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بودھن، ایڑپلی اور نظام آباد میں راہ گیر خواتین کے گلوں سے طلائی چین چھیننے کے واقعات میں ملوث دھرم آباد مہاراشٹرا کی دو رکنی ٹولی کو بودھن پولیس نے حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے ایک پلسر موٹر سیکل اور 12تولہ طلائی زیورات برآمد کئے۔

TOPPOPULARRECENT