Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / قحبہ گری اڈہ بے نقاب ۔ چار بنگلہ دیشی گرفتار

قحبہ گری اڈہ بے نقاب ۔ چار بنگلہ دیشی گرفتار

حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) اوپل کے علاقے وجئے پوری کالونی میں سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے دھاوا کرکے بنگلہ دیشی قحبہ گری اڈے کو بے نقاب کردیا اور 4 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایس او ٹی انسپکٹر مسٹر اومیندر نے آج وجئے پوری کالونی میں دھاوا کیا اور وہاں سے 34 سالہ محمد جبار عرف بنود ورما (دلال) اور بنگلہ دیشی خواتین 22 سالہ آرتی عرف تکولی ، 25 سالہ رینا اور 30 سالہ حسینا کو حراست میں لے لیا ۔ دھاوے میں ایک موٹر سائیکل ، 5 موبائیل فون ، 3 آر سی بکس ، پیان کارڈ اور گاڑی کے لائسنس ضبط کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بنگلہ دیشی شہریوں نے سائبرآباد میں غیرقانونی طور پر دستاویزات حاصل کئے تھے ۔ گرفتار دلال اور لڑکیوں کو اوپل پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ غیرقانونی طور پر دستاویزات حاصل کرنے کے الزام میں اوپل پولیس ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT