Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب تین افراد بشمول آرگنائزر گرفتار

قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب تین افراد بشمول آرگنائزر گرفتار

حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) مساج پالر کی آڑ میں چلائے جارہے قحبہ گیری کے ریاکٹ کو ایس او ٹی سائبرآباد نے بے نقاب کردیا اور آرگنائزر بشمول تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تین خواتین کو آزاد کروالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی نے اسپا سوسائٹی مادھاپور کے علاقہ میں دھاوا کیا ۔ ایک اپارٹمنٹ میں ہائی ٹیک انداز میں جسم فروشی کا کاروبار جاری تھا ۔ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس ٹھکانے کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے سنیل نائیک آرگنائزر کے علاوہ پرتاب ، ابھیشک جین نامی گراہکوں کو مادھاپور پولیس کے حوالے کردیا ۔ جبکہ مسکورا خاتون مغربی بنگال ، شنور واشٹ ممبئی اور رکھی کرمکارگجرات کی ساکنان خواتین کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا ۔ جبکہ اصل آرگنائزر وشنو اور رما بھی مفرور بتائے گئے ہیں ۔

 

دو خواتین کی خودکشی
حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی مصروفیت سے دلبرداشتہ ایک اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات ملک پیٹ اور گاندھی نگر پولیس حدود میںپیش آئے ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون پرسنا جو نرملا ہلز علاقہ کے ساکن ہنمنت کی بیوی تھی ۔ جو شوہر کی مصروفیت سے پریشان تھی جو اپنے گھر میں زیادہ وقت نہیں گذارتا تھا اور پیشہ سے ایک شوروم میں کام کرتا ہے ۔ یہ بات پرسنا کو پسند نہیں تھی اور وہ شوہر کی مصروفیت سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے صبح کی اولین اوقات میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ نونیتا جو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن سرینواس راؤ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کوکٹ پلی کے ایک کمیونیکیشن آفس میں ملازم تھی ۔ تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT