Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / قحبہ گری کے ٹھکانہ پر پولیس کا دھاوا جسم فروش خاتون کی ریسکیو ہوم منتقلی

قحبہ گری کے ٹھکانہ پر پولیس کا دھاوا جسم فروش خاتون کی ریسکیو ہوم منتقلی

ملزمہ فینانسر ، للیتا اور شام سندر جیل منتقل ، شوہر مفرور
حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) پولیس کی جانب سے قحبہ گیری کے ٹھکانے پر دھاوے کے بعد حیرت انگیز انکشاف ہوا ۔ اس خاتون کو جسم فروشی کے الزام میں ریسکیو ہوم منتقل کیا گیا ۔ یہ خاتون سود پر لاکھوں روپئے کا قرض دیا کرتی تھی ۔ یہ بات انسپکٹر ایس آر نگر مسٹر وحیدالدین نے بتائی ۔ انہوں نے آج ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ اس کارروائی کے بعد پولیس خود حیرت زدہ ہوگئی کہ جس خاتون کو جسم فروشی کے سلسلہ میں حراست میں لیا گیا وہ خاتون علاقہ کی بڑی فینانسر ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کلیان نگر کے علاقہ فیس A میں کارروائی انجام دی ۔ جہاں للیتا نامی خاتون اپنے شوہر ہردین کے ہمراہ قحبہ گیری کا کاروبار کرتی تھی ۔ للیتا نے کلیان نگر میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کرکے اور شوہر کے ہمراہ جسم فروشی کا کاروبار کر رہی تھی ۔ للیتا لڑکیوں کا انتظام کرتی جبکہ  اس کا شوہر ہردین گراہکوں کو راغب کرتا تھا ۔ پولیس ایس آر نگر نے آج ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے للیتا کے مکان پر دھاوا کیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے للیتا کے علاوہ شیام سندر نامی شخص اور جسم فروش خاتون کو حراست میں لے لیا ۔ اس خاتون کی عمر 30 تا 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جو مالی طور پر مستحکم ہے ۔ پولیس نے للیتا اور شیام سندر کو جیل منتقل کردیا ۔ جبکہ للیتا کے شوہر ہردین کو پولیس تلاش میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جسم فروشی کے معاملہ میں حراست میں لی گئی خاتون سے تعلق مقامی عوام اور دیگر افراد حیرت زدہ ہوگئے ۔ پولیس ہردین کی تلاش میں مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT