Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / قحط زدہ مرہٹواڑہ کے تالابوں میں صرف 3 فیصد پانی

قحط زدہ مرہٹواڑہ کے تالابوں میں صرف 3 فیصد پانی

ممبئی ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قحط زدہ مرہٹواڑہ کے علاقہ میں تالابوں میں صرف تین فیصد پانی باقی رہ گیا ہے ۔ اس علاقہ میں 11 بڑے تالاب ہیں جن میں سے 8 میں پانی کی سطح آب اس کی مکمل سطح آب کی صرف تین فیصد ہے جس کی وجہ سے نہ تو یہ پانی تالابوں سے بہہ سکتا ہے اور نہ اسے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ پانی کے ذخائر کی سطح میں گزشتہ سال اسی مدت میں زبردست انحطاط پیدا ہوا تھا ۔ مرہٹواڑہ کے تالابوں میں 11فیصد سے زیادہ انحطاط آیا ہے ۔ اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر اُوما کانت ڈنگت نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم زیرزمین پانی کا ذخیرہ استعمال کررہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی اچھی ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ ہم موسم برسات کے آغاز تک زیرزمین پانی استعمال کرسکیں گے ۔ مرہٹواڑہ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران جاریہ سال مسلسل چوتھا سال ہے جبکہ قحط پڑگیا ہے ۔ 8522 دیہات مسلسل گزشتہ دو سال سے متاثر ہیں ۔ پانی پہلے ہی کم ہے جس کی وجہ سے صنعت کو پانی کی سربراہی بند کردی گئی ہے ۔ کلکٹرس اور ڈیویژنل کمشنرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کو ترجیح دی جائے ۔ ریاستی وزیر برائے آبی وسائل گریش مہاجن نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ زیرزمین پانی کی سطح میں کمی کے پیش نظر 230 سے زیادہ گہرا بورویل کھودنے پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ اس امتناع پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT