Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قدیم آسٹریلیائی نسل کی ویمنس ٹیم کا تاریخی دورۂ ہندوستان

قدیم آسٹریلیائی نسل کی ویمنس ٹیم کا تاریخی دورۂ ہندوستان

ملبرن ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی قدیم نسل سے تعلق رکھنے والے 14 کرکٹرز اس ہفتے برصغیر کے تاریخی 10 روزہ ٹور کیلئے ہندوستان روانہ ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق 14 رکنی اسکواڈ دہلی اور ممبئی میں یوراج سنگھ کرکٹ اکیڈیمی، دہلی ویمنس ٹیم اور ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن ویمنس ٹیم کے خلاف سلسلہ وار میچز کھیلے گا۔ کلب لیول اور نیشنل اِنڈیجنس کرکٹ چمپئن شپس میں مظاہروں کی اساس پر منتخب کھلاڑیوں کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد ٹور ہے۔ یہ ٹور قدیم آسٹریلیائی نسل کے کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم کے 150 سال کی تکمیل کے موقع پر ہورہا ہے، جس نے اپنا پہلا میچ 1866ء میں ایم سی جی میں کھیلا تھا، اور بعد میں وہ پہلی آسٹریلین اسپورٹس ٹیم بنے جس نے 1868ء میں سمندر پار سفر کرتے ہوئے یو کے (برطانیہ) کا ٹور شروع کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT