Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / قدیم طرز کے پٹہ پاس بکس کی اجرائی کا امکان

قدیم طرز کے پٹہ پاس بکس کی اجرائی کا امکان

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کسانوں کو ہائی سیکوریٹی تفصیلات پر مشتمل پاس بکس فراہم کرنے کے مقصد میں حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے کیوں کہ پاس بکس کی پرنٹنگ کے لیے خانگی کمپنیاں آگے نہیں آرہی ہیں تو دوسری جانب گورنمنٹ پریس بھی ان ہائی سیکوریٹی پاس بکس کی پرنٹنگ کے موقف میں نہیں ہے جس کی وجہ سے قدیم پاس بکس کے مانند ہی پاس بکس فراہم کئے جانے کے امکانات ہیں اور محکمہ مال کے عہدیداران نے چند امور کو حذف کرتے ہوئے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میں ہی طبع کرانے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔ اور ہائی سیکوریٹی تفصیلات پر مشتمل 75 لاکھ پاس بکس کی پرنٹنگ کے لیے حکومت نے خانگی کمپنیوں سے ٹنڈرس طلب کئے تھے اور ٹنڈرس داخل کرنے کے لیے مختلف تواریخ کے ذریعہ مدت میں توسیع دی گئی اس کے باوجود کسی بھی کمپنی نے ٹنڈر داخل نہیں کیا ۔ حکومت کے مشیر راجیو شرما نے محکمہ مال کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد سی ایم کو رپورٹ روانہ کی ہے اور وزیراعلیٰ نے رپورٹ دیکھنے کے بعد گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میں ہی پاس بک طبع کرنے کا مشورہ دیا ۔ تاہم حکومت جن سیکوریٹی تفصیلات کو پاس بکس میں شامل کرنا چاہتی ہے ان پر مشتمل پاس بکس طبع کرنے سے گورنمنٹ پریس بھی قاصر ہے ۔ خاص طور پر پاس بکس کی بائنڈنگ کے لیے استعمال کیا جانے والا کپڑا دیگر ممالک سے حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ ان تمام وجوہات کی بناء مرکزی حکومت کی ملکیت والی منٹ کمپاونڈ پرنٹنگ پریس میں پاس بکس طبع کرنے کے فیصلہ کی اطلاع ہے اور اس پریس میں روزانہ 2.5 لاکھ پاس بکس طبع کرنے کی صلاحیت ہے ۔ جس کی وجہ سے چند سیکوریٹی تفصیلات کو حذف کرتے ہوئے اسی پریس کو ذمہ داری سونپی جانے کا امکان ہے ۔ بہر حال کسانوں کو قدیم پاس بکس کی شکل میں ہی جدید پاس بکس فراہم کیے جانے کے امکانات ہیں ۔۔

 

قومی بجٹ پر پروفیسر مسعود احمدکا لکچر
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( راست ) : انڈو۔ یو ایس ڈائبیٹک ریسرچ سنٹر اینڈ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے زیر اہتمام 10 فروری اتوار 6-30 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں پروفیسر محمد مسعود احمد پانچویں قومی بجٹ پر لکچر دیں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سی پی راما سوامی سابق کمشنر انکم ٹیکس ہوں گے جب کہ صدارت جناب غلام یزدانی کریں گے ۔ ڈاکٹر آنند راج ورما نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT