Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / قرآنی آیات سے نہ صرف نظریں منور ہورہی ہیں بلکہ دل و دماغ اسلامی تعلیمات سے روشناس ہورہا ہے

قرآنی آیات سے نہ صرف نظریں منور ہورہی ہیں بلکہ دل و دماغ اسلامی تعلیمات سے روشناس ہورہا ہے

ادارہ سیاست اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خوشنویسوں کی نمائش کا آج آخری دن ، کوئی توسیع نہیں

ادارہ سیاست اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خوشنویسوں کی نمائش کا آج آخری دن ، کوئی توسیع نہیں
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : خطاطی اسلامی تعلیمات کی ترجمان اور فکر و آگہی کو روشن کرنے والا فن ہے اس کے دیدار سے آنکھیں منور اور دلی سکون نصیب ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد منیر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی نے نمائش اسلامی خطاطی کی نمائش میں کیا جو سالار جنگ میوزیم میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران اور ادارہ سیاست کے اشتراک سے جاری ہے اور آج جمعہ کو ہفتہ واری تعطیل کے باوجود نمائش کھلی رہے گی اور اس کا قطعی آخری دن ہوگا ۔ اس میں کوئی توسیع عمل میں نہیں آئے گی ۔ قرآنی آیات ایک انفرادی حیثیت رکھتی ہیں اور کلام اللہ میں جو ہمارے اصلاح کا ذریعہ ہیں ادارہ سیاست کا یہ اقدام قابل مبارکباد ہے ۔ خوشنویسوں کی محنت ، لگن اور انہماک نے نمائش کو شاندار بنادیا ہے ۔ ڈاکٹر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن کیروپراکٹک پالیمر یونیورسٹی امریکہ نے بھی نمائش کا مشاہدہ کیا ۔ جناب یس کے اعظم رقمطراز ہیں کہ ادارہ سیاست کی خطاطی کی نمائشوں کے ذریعہ اردو زبان نئی نسل تک پہنچ رہی ہے ۔ جناب سید موسیٰ اور نعیم صاحب کی وصلیاں قابل دید ہیں اور نوجوانوں میں خطاطی کو فروغ دینے کا ذریعہ بن رہی ہیں ۔ محترمہ زرینہ بیگم رقمطراز ہیں کہ جن لوگوں نے بھی اس نمائش کے اہتمام میں حصہ لیا ہے اللہ ان کو جزائے خیر دے ۔ کانپور سے تشریف لائے جناب جمال الدین اپنا بیان اس طرح قلمبند کرتے ہیں کہ قرآنی آیات نہ صرف نظروں کو روشن کررہی ہیں بلکہ دل و دماغ کو اسلامی تعلیمات سے بہرور کررہی ہیں ۔ اللہ منتظمین کو اجر عظیم عطا کرے اور ناظرین کو عمل کی طرف راغب کرے ۔ جناب ادریس رضوی رقمطراز ہیں کہ اسلامی تہذیب کے نادر و نایاب نمونے دیکھنے کا موقعہ ملا ادارہ سیاست اور قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کو دلی مبارکباد ۔ جناب سید روشن منوری رقمطراز ہیں کہ ادارہ سیاست ہمارے لیے سورج کی روشنی کی طرح ہے ۔ جس میں ہم اپنے مختلف کام انجام دیتے ہیں ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی دلچسپی سے نہ صرف ملی بیداری کے مختلف پروگرام تشکیل پاتے ہیں بلکہ قوم کو تعلیم اور روزگار سے جوڑنے کے اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں جس کے لیے میں شکر گذار ہوں ۔ جناب محمد خواجہ اردو ٹیچر بیان کرتے ہیں کہ خطاطی کی نمائش میں رکھے گئے نمونے خدا کی قدرت کے مظاہرے اور مخلوق کے تئیں اس کی رحمت کے مظہر ہیں اور اس کی تخلیقات عقل کو حیران کردیتی ہیں ۔ اندرا پریہ درشنی کالج کے طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے نمائش میں رکھے گئے قرآنی آیات کے نمونوں کی ستائش کی ہے اور ایرانی و ہندوستانی خطاط آقائی احمد خوش حساب ، آقائی مجید شریفیان ، آقائی سعید یزداں مہر ، جناب نعیم صابری ، حافظہ مبینہ بیگم ، جناب محمد عبداللطیف ، جناب ناصر الدین وقار ، جناب نصیر سلطان ، جناب رضی الدین اقبال ، جناب سید موسیٰ ید اللہی ، جناب ایم اے فہیم کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔ پریس نوٹ کے بموجب نمائش اسلامی خطاطی کا کل جمعہ کو آخری مرتبہ زیارت کا موقعہ رہے گا ۔ خواہش مندان خطاطی اس سے فیضیاب ہوسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT