Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / قرآنی تعلیمات پر عبور نہ رکھنے والے فتوے جاری نہ کریں

قرآنی تعلیمات پر عبور نہ رکھنے والے فتوے جاری نہ کریں

ریاض ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ چیرمین کونسل آف سینئر اسکالرس نے سرکاری آفیسرس ، کنٹراکٹرس ، صحافیوں اور مفکرین اسلام پر زور دیا کہ ان کا فریضہ ہے کہ وہ عوام کی خدمت دیانتدارانہ طورپر انجام دیں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری عہدیدار اگر ملک کے رازوں کے چھوٹے سے چھوٹے راز کو بھی افشاء کرتے ہیں تو یہ غ

ریاض ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ چیرمین کونسل آف سینئر اسکالرس نے سرکاری آفیسرس ، کنٹراکٹرس ، صحافیوں اور مفکرین اسلام پر زور دیا کہ ان کا فریضہ ہے کہ وہ عوام کی خدمت دیانتدارانہ طورپر انجام دیں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری عہدیدار اگر ملک کے رازوں کے چھوٹے سے چھوٹے راز کو بھی افشاء کرتے ہیں تو یہ غداری کے مترادف ہے ۔ عوام کے بھروسہ کو توڑنا گناہ ہے اسی طرح ملک کے ترقیاتی پراجکٹس کی ذمہ داری لینے والے کنٹراکٹرس کا کام ہے کہ وہ عوام کے حق میں شروع کردہ پراجکٹس کو وقت پر پورا کریں اور اس کیلئے معیاری کام کو ملحوظ رکھیں۔ ریاض میں مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز نے کہا کہ صحافیوں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ سچائی پر مبنی رپورٹ شائع کریں۔ عوام کے مفادات میں جو بات ہوتی ہے اس پر سچ بیانی سے کام لینا ہی دیانتداری ہے ۔ مفتی اعظم نے کہا کہ ایسے مفکرین اسلام فتوے جاری نہ کریں جنھیں قرآنی تعلیما ت پر کامل عبور نہیں ہوتا ۔ اگر ان لوگوں کو اﷲ کی کتاب کا صحیح علم نہیں ہے اور شریعت محمدی سے پوری طرح واقف نہیں ہیں تو انھیں کوئی بھی فتوی جاری نہیں کرنا چاہئے ۔ ملک کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہر سکیورٹی جوان کی ذمہ داری ہے ۔ عوام کی عزت و سلامتی کا تحفظ ان کا کام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT