Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرآن مجید کی پابندی سے تلاوت کی تلقین

قرآن مجید کی پابندی سے تلاوت کی تلقین

سرپور ٹاون /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر میں 3 سال قبل مدرسہ فیض العلوم کا افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ اس مدرسہ فیض العلوم میں 35 طالب علموں کو دینی اور عربی تعلیم دی جاتی ہے ۔ 30 نومبر کے روز مفتی جناب محمد رفیق قاسمی کی زیر نگرانی میں مدرسہ فیض العلوم کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس مدرسہ فیض العلوم کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں امام مسجد یمنی مولانا ریاض احمد خان ، امام قدیم مسجد جناب مولانا مسیح الدین صاحب ، حافظ رفیق ، حافظ جناب شکیل احمد ، حافظ جناب محمد علاء الدین کے علاوہ مصلیاں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر مدرسہ فیض العلوم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ مدرسہ فیض العلوم کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر طالب علم محمد الیاس نے قرآن شریف اور حفظ مکلم کرتے ہوئے قرآن شریف کا آخری سبق سنایا ۔ بعد ازاں مفتی جناب محمد رفیق قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کی جانب سے دنیا والوں کیلئے قرآن شریف ایک انمول تحفہ ہے ۔ اس لئے تمام ملسمانوں کو قرآن شریف پڑھتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہئے اور خاص طور پر قرآن شریف کو پابندی سے پڑھتے ہوئے اور پانچ وقتوں کے ساتھ پابندی کے ساتھ نمازوں کی ادائیگی کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن شریف اور نمازوں کی پابندی کرنے پر دنیا میں اور آخرت میں بھی کامیابی ہوتی ہیں ۔ اس لئے اسلام کے راستہ پر چلتے ہوئے اپنی زندگیوں میں سکون حاصل کریں ۔ تمام مسلمانوں کو سنتوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ محمد رفیق قاسمی کے دعاء اور شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT