Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قرآن مجید کی ہدایات پر عمل آوری کی تلقین

قرآن مجید کی ہدایات پر عمل آوری کی تلقین

سنگاریڈی 14 مارچ (راست)اردو مدرسہ اسلامیہ اپنا 62 واں سالانہ جشن معہ سیرت النبیؐ منایا۔ جلسہ کا آغاز طالبہ عمرانہ انجم کی قراء ت کلام پاک سے کیا گیا۔ ذمہ دار مدرسہ پروین خلیل صاحبہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے قیام کا مقصد نئی نسل کے گرم و تازہ خون سے ملت کے خزاں رسیدہ کھیتی کو سینچنا ہے اور انہوں نے تلاوت قرآن پر زو

سنگاریڈی 14 مارچ (راست)اردو مدرسہ اسلامیہ اپنا 62 واں سالانہ جشن معہ سیرت النبیؐ منایا۔ جلسہ کا آغاز طالبہ عمرانہ انجم کی قراء ت کلام پاک سے کیا گیا۔ ذمہ دار مدرسہ پروین خلیل صاحبہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے قیام کا مقصد نئی نسل کے گرم و تازہ خون سے ملت کے خزاں رسیدہ کھیتی کو سینچنا ہے اور انہوں نے تلاوت قرآن پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ صدیاں گذر جانے کے بعد بھی قرآن مجید اسی طرح طاقت بخش ہے جیسا کہ وہ نزول کے وقت تھا ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم قرآن مجید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کی صبح و شام گذاریں۔ بچوں نے کلچرل پروگرام کے ذریعہ نصیحت آمیز اور بہترین پروگرامس پیش کرکے حاضرین جلسہ کو محظوظ کیا۔ جیسے دجال کا فتنہ اور مسلم سائنسدانوں کا Act اور مسلم شاہی دور کو بہترین و دلکش انداز میں پیش کیا معصوم طالبات نے سیرت کو عرب کے نقشہ کے ذریعہ نبیؐ کا ۔۔۔۔ اور مسجد نبوی و روضہ اطہر سے متعلق معلومات فراہم کئے۔ اس پروگرام میں مدرسہ کی نرسری تا دسویں جماعت کی طالبات نے حصہ لیا اور طالبات مدرسہ کی 62 سالہ کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے بہترین مذاکرہ پیش کیا ۔ 16 حافظ طالبات میں مدرسہ کی جانب سے خمار فضیلت اور تفسیر قرآن کا تحفہ عطا کیا گیا۔ طابہ باجی صاحبہ نے اپنے خطاب میں خواتین کا مقام اور ان کی اہمیت و عظمت پر روشنی ڈالی۔ سورۃ احزاب کا تذکرہ کیا۔ قرآن کی تلاوت پر زور دیا۔ وحیدہ فاضل صاحبہ نے بھی قرآن کی تعلیم پر زور دیا۔ خالدہ پروین سکریٹری آف ویلفیر پارٹی آف شعبہ خواتین نے بھی اپنے خطاب میںکہا کہ بدی کو روکا جائے اور آپس میں متحد ہوجائیں۔ محترمہ تسلیم صاحبہ اسٹیٹ ممبر آف ویلفیر پارٹی آف انڈیا شعبہ خواتین اور ڈاکٹر ساجدہ صاحبہ نے بھی مخاطب کیا۔ ناصرہ خانم صاحبہ (ناظمہ جماعت اسلامی آندھراپردیش و اڑیسہ ) نے کلچرل پروگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مدرسہ کی کارکردگی کو سراہا۔ کنوینر کیفرائص زبیدہ بیگم اور صباء سلطانہ نے انجام دیئے ۔ ناصرہ خانم صاحبہ کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ ٹی این جی اوز بھون کم دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT