Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / قرآن مجید کے 600 سالہ قدیم نسخوں کی نمائش

قرآن مجید کے 600 سالہ قدیم نسخوں کی نمائش

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) چومحلہ پیالیس میں آج شہزادہ عظمت جاہ بہادر نے آصف جاہی صلاطین کے دور میں جمع کردہ قرآن نسخوں کے علاوہ مخطوطات کی نمائش کا افتتاح انجام دیا ۔ شہزادی اسریٰ جاہ ، شہزادہ اعظم جاہ اور شہزادی شاہکار جاہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں کی موجودگی میں اس اہم ترین نمائش کا افتتاح عمل میں آیا جو کہ اب چومحلہ پیالیس ک

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) چومحلہ پیالیس میں آج شہزادہ عظمت جاہ بہادر نے آصف جاہی صلاطین کے دور میں جمع کردہ قرآن نسخوں کے علاوہ مخطوطات کی نمائش کا افتتاح انجام دیا ۔ شہزادی اسریٰ جاہ ، شہزادہ اعظم جاہ اور شہزادی شاہکار جاہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں کی موجودگی میں اس اہم ترین نمائش کا افتتاح عمل میں آیا جو کہ اب چومحلہ پیالیس کا مشاہدہ کرنے کیلئے پہونچنے والے سیاحوں کیلئے مستقل طور پر کھلی رہے گی ۔ اس نمائش میں محتلف سائیز کے قرآن مجید کے نسخہ مشاہدے کیلئے رکھے گئے ہیں جن میں 2.5 سینٹی میٹر کے نسخہ کے علاوہ 9 فیٹ کا قرآنی نسخہ شامل ہے ۔ خلوت مبارک میں شروع ہوئی اس نمائش کے افتتاح کے بعد عظمت جاہ بہادر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم ذخیرہ تھا جو کہ اسلاف کے مذہبی ذؤق کی علامت ہے جنہوں نے نہ صرف ہندوستان کے مختلف مقامات بلکہ ہندوستان کے باہر سے دیگر ممالک کے قیمتی قرآنی نسخہ جمع کئے تھے ۔ اس نمائش میں ایران ، عراق ، شمالی ہند ، کشمیر کے قیمتی قرآنی نسخہ بھی عوامی مشاہدے کئے رکھے گئے ہیں ۔ شہزادہ عظمت جاہ بہادر نے ان قیمتی مذہبی کتب کو دوبارہ قابل دید بنانے میں تعاون کرنے والں کی محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ زائد از 600 سال قدیم قرآنی نسخوں و دینی کتب کو عوام کے مشاہدے کیلئے پیش کرتے ہوئے ایک گرانقدر کارنامہ انجام دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر معززین شہر ڈاکٹر سریدھر نائیک ، جناب ادریس حسن لطیف ، جناب سید آصف پاشاہ سابق وزیر قانون ، بیگم بلقیس لطیف ، لفٹیننٹ ، جنرل ذکی ، جناب محمد عبدالباسط سابق ڈائرکٹر جنرل آصف پولیس ، جناب کمال الدین علی خان سکریٹری مکرم جاہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ، محترمہ اندر ردھا نائیک ، قاری اقبال علی خان ، جناب صفی اللہ ، جناب جی کشن راؤ ، جناب فیض خان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھے ں۔ اس افتتاحی تقریب میں شہزادی اسریٰ جاہ ، شہزادی شاہکار ، شہزادہ عظمت جاہ بہادر اور شہزادہ آعظم جاہ بہادر نے شرکاء سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے کئی امور پر گفتگو بھی کی ۔ شہزادہ آعظم جاہ بہادر نے اس موقع پر بتایا کہ انہیں اسی انتہائی قیمتی و متبرک نمائش کا مشاہدہ کریت ہوئے بے انتہاء مسرت ہو رہی ہے اور یہ نمائش چومحلہ پیالیس کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنی ہے ۔ انہوں نے نادر و نایاب مخطوطات کو عوام کیلئے پیش کئے جانے کی ستائش کی ۔ اس نمائش کے اہتمام میں معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سدھیر نائیک کی دختر محترمہ انورادھا نائیک کا اہم کردار ہے ۔ جناب احمد علی سالارجنگ میوزیم کے علاوہ اس تقریب میں دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT