قرآن مجید ۔سرچشمہ ہدایت

نرمل۔13اگست ( فیکس ) تمام طبقات کے افراد اپنے اپنے مذہبی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کریں اور ملک میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ مذہب اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ‘ کسی بھی مذہب میں برائی کو تائید حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد صادق احمد ریاستی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے اسلامک سنٹر نرمل پر

نرمل۔13اگست ( فیکس ) تمام طبقات کے افراد اپنے اپنے مذہبی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کریں اور ملک میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ مذہب اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ‘ کسی بھی مذہب میں برائی کو تائید حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد صادق احمد ریاستی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے اسلامک سنٹر نرمل پر جماعت اسلامی ہند نرمل کے زیراہتمام منعقدہ عیدملاپ پروگرام سے بزبان تلگو صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمد اسحاق ناظم ضلع جماعت اسلامی مغربی عادل آباد ‘ ایس وی مادھو ریڈی ڈی ایس پی نرمل ‘راہول رامناتھ ریاستی سکریٹری بی جے پی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ صادق احمد نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مسلمان ماہ رمضان میں روزہ رکھتے ہیں تاکہ خدا کی خوشنودی حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید تمام انسانیت کیلئے سرچشمہ ہدایت ہے ۔ قرآنی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے ہے۔ ڈی ایس پی ایس وی مادھو ریڈی نے کہاکہ ہمارا ملک کئی مذاہب کا گہوارہ ہے اور ہم اس ملک کے شہری ہیں اور ہم سب ان پروگراموں کے ذریعہ ایک دوسرے کے مذاہب کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامس سے بھائی چارگی کو فروغ ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نرمل شہر امن کا گہوارہ ہے ۔ تمام طبقات کے افراد نرمل میں امن کو برقرار رکھنے میں معاون بنے‘ راہول رامناتھ سکریٹری بی جے پی نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مذہب تشدد کی تعلیم نہیں دیتا ۔ اس طرح کے پروگرامس سے آپسی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں۔ اس موقع پر محمد صادق احمد سکریٹری اور عظیم بن یحییٰ کے ہاتھوں مہمانوں کو تلگو قرآن مجید تحفہ میں دیا گیا ۔ پروگرامس کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء کی شیرخورمہ سے تواضع کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT