Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / قرآن پاک کی تلاوت کرنے والا حافظ طوطا

قرآن پاک کی تلاوت کرنے والا حافظ طوطا

عمان ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوطے انسانوں سے مانوس ہو کرٹوٹی پھوٹی زبان میں بول چال کرتے ہیں مگر اردن کے ایک شہری نے اپنے پالتو طوطے کو قرآن پاک کی آیات اور چھوٹی سورتیں یاد کرائی ہیں۔مطابق سات سمندر پاراس قاری قرآن طوطے کا چرچا چار دانگ عالم میں ہے۔’مدلل‘ نامی اس طوطے کے مالک اردنی شہری حسین سوالمہ ہیں جنہوں نے دندان سازی کی ایک تجربہ گاہ میں اپنے ایک معاون کی مدد سے طوطے کو قرآن پاک کی سورتیں اور آیات یاد کرائی ہیں۔السوالمہ پرندیپالنے کے شوقین ہیں اور وہ کئی سال سے طوطوں سمیت کئی دوسرے پرندوں کی نگہداشت کرتے ہیں۔حسین السوالمہ کے قاری قرآن طوطے کی عمر چھ سات ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ طوطے کا قرآن کی آیات یاد کرنا اور اسے پڑھنا، یاد رکھنا اور سنانا معجزے سے کم نہیں۔السوالمہ نے بتایا کہ مدلل طوطے کو میں نے چھ سال قبل قرآن کی آیات یاد کرانے کی کوشش شروع کی۔ چھ سال کی محنت نے سورتوں کے نام، بعض آیات، الحمد اللہ، اللہ قدرنا علیٰ تعلیمہ سورہ الاخلاص، سورہ التکاثر اور دیگر چھوٹی سورتیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT