Monday , December 18 2017
Home / دنیا / قرآن کا 1370 سال قدیم نسخہ برطانیہ میں نمائش

قرآن کا 1370 سال قدیم نسخہ برطانیہ میں نمائش

لندن ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قرآن کا دنیا میں موجودہ قدیم ترین نسخوں میں سے ایک آج برمنگھم میں نمائش کیلئے منظرعام پر لایا گیا۔ یہ کم از کم 1,370 سال پرانا اور چرمی کاغذ پر تحریر ہے اور ممکنہ طور پر پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ کے دوران ہی تیار کیا گیا تھا۔ اس نایاب نسخہ کے ملاحظہ کیلئے لگ بھگ 2,000 ٹکٹس پہلے ہی حاصل کرلئے گئے اور یونیورسٹی آف برمنگھم کو توقع ہے کہ مزید کئی ٹکٹس استعمال ہوں گے یہاں تک کہ یہ نمائش 25 اکٹوبر کو اختتام پذیر ہوجائے۔ برمنگھم کی جامع مسجد کے صدرنشین محمد افضل نے کہا، ’’جب میں نے (اس نسخہ کے) اوراق دیکھے تو میں بہت متاثر ہوا۔ میری آنکھوں میں خوشی اور جذبات کے آنسو آگئے۔ مجھے یقین ہے سارے برطانیہ سے لوگ برمنگھم آکر ان مقدس اوراق کی جھلک دیکھیں گے‘‘۔ اس یونیورسٹی نے یہ دریافت کا اعلان جولائی میں کیا تھا اور انکشاف کیا کہ یہ قرآنی نسخہ کم از کم 1,370 سال قدیم ہے۔ محققین نے اسے 568ء اور 645ء کے درمیان کا بتایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT