Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قربانی کے گوشت کی تقسیم

قربانی کے گوشت کی تقسیم

نلگنڈہ ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اتحاد فاؤنڈیشن اور آئی ایم آر سی تنظیموں کی جانب سے آج غریب مسلمانوں میں 350 کیلو گوشت کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر اتحاد فاؤنڈیشن صدر سید رضی الدین نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے رمضان میں غریب و مستحق خاندانوں میں اناج کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی اسی طرح عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں میں فی

نلگنڈہ ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اتحاد فاؤنڈیشن اور آئی ایم آر سی تنظیموں کی جانب سے آج غریب مسلمانوں میں 350 کیلو گوشت کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر اتحاد فاؤنڈیشن صدر سید رضی الدین نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے رمضان میں غریب و مستحق خاندانوں میں اناج کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی اسی طرح عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں میں فی کس ایک کیلو گوشت کی تقسیم آج پرکاشم بازار واقع ماس کامپلکس میں دیگر تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے 350کیلو گوشت کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر آئی ایم آر سی کے منور ‘ جلیس ساجد ‘ ندیم‘ قیصر ‘ خالد ‘ مظفر ‘ زبیر و دیگر موجود تھے ۔

نرس کی نعش دستیاب
بودھن ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے خانگی نرسنگ ہوم کی 20سالہ مونیکا نامی نرس کی نعش ناندیڑ بائی پاس روڈ پر واقع پانڈو تالاب کے پشتہ پر پائی گئی ‘ نامعلوم قاتلوں نے اس کا گلا کسی تیز دھار ہتھیار سے کام دیا ۔ بودھن پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا اور نامعلوم قاتل کے نام مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT