Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / قرضدار قیدیوں کے قرض چکا کر انھیں جیل سے رہا کروانے والا مسیحا

قرضدار قیدیوں کے قرض چکا کر انھیں جیل سے رہا کروانے والا مسیحا

دوبئی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں مقیم ایک ہندوستانی تاجر ایک انوکھی نوعیت کی امداد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ وہ ایسے ہندوستانی لوگوں کو جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور قرض کی رقومات واپس نہ کرنے کی پاداش میں جیل کی سزائیں کاٹ رہے ہیں، وہ اُن لوگوں کو مالی امداد فراہم کرے گا۔ پیور گولڈ جیویلرس کے بانی اور صدرنشین فیروز مرچنٹ نے ہندوستانی قونصل جنرل کی جانب سے شروع کی گئی ایک تحریک کا حصہ بننا منظور کرلیا اور اس طرح ایسے قرض دار ہندوستانی قیدی جو جیل کی سزائیں کاٹ رہے ہیں اور جنھوں نے مالی امداد کے لئے اپیل کی تھی، انھیں فیروز مرچنٹ کی شکل میں ایک مسیحا مل گیا ہے۔ فیروز مرچنٹ نے ابتداء بھی بہت اچھے انداز میں کی ہے اور اُن کی مالی امداد سے اب تک پانچ قیدیوں کو جیل سے رہائی بھی مل چکی ہے۔ ان قیدیوں کے قرضہ جات کی رقم کی ادائیگی کے لئے 20,000 امریکی ڈالرس بطور عطیہ دیئے گئے۔ اس موقع پر فیروز مرچنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سی جی آئی کی جانب سے شروع کردہ کسی بھی امدادی تحریک کی ہم نے ہمیشہ تائید کی ہے کیوں کہ اس طرح ہم سماج کے پچھڑے ہوئے اور محروم طبقہ کی امداد کے علاوہ قرض ادائیگی کے موقف میں نہ ہونے والے قیدیوں کی بھی امداد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پانچ قیدیوں کی رہائی اس جانب اٹھایا جانے والا ہمارا پہلا قدم ہے۔

TOPPOPULARRECENT